Get Alerts

روسی جہاز سے تیل نکالنے کا کام شروع، پٹرول کی قیمتیں آئندہ ماہ کم ہوں گی: وزارت پٹرولیم 

روسی جہاز سے تیل نکالنے کا کام شروع، پٹرول کی قیمتیں آئندہ ماہ کم ہوں گی: وزارت پٹرولیم 
سورس: File

کراچی ، اسلام آباد : روس سے آئے جہاز پیور پوائنٹ سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ روسی تیل کے آنے سے عوام کو آئندہ ماہ ریلیف ملے گا اور قیمتیں کم ہوں گی۔ 

نیو نیوز کے مطابق جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کردیا گیا ہے۔ پیور پوائنٹ سے روسی خام تیل منتقلی کل مکمل ہو جائے گی۔

دوسری طرف حکام وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ روسی تیل سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔ پنتالیس  ہزار ٹن تیل کی پہلے کھیپ پی آر ایل میں ریفائن ہوگی ۔ پارکو بھی روسی تیل کی ریفائنری میں حصہ لے گی ۔آئندہ دو ہفتے میں روسی تیل مارکیٹ میں تجزیاتی بنیادوں پر لایا جائے گا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ روس سے ایک لاکھ بیرل کا معاہدہ ہوا ہے پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد سات لکھ بیرل تیل پاکستان آئے گا۔روسی تیل سے قیمتوں میں ریلیف کے اثرات  اگلے ماہ تک متوقع ہے ۔پاکستان کے دیگر ریفائنریز بھی روسی کو لینے کے لیے تیار ہیں ۔ 

ٹیگز: