بیرون ملک میں تیل کی قیمتیں اور  ڈالر  پٹرول کی قیمتوں  میں اضافے کی وجہ  :مصدق ملک

بیرون ملک میں تیل کی قیمتیں اور  ڈالر  پٹرول کی قیمتوں  میں اضافے کی وجہ  :مصدق ملک

 اسلام آباد :وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک  نے پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے حوالے سے کہا کہ بیرون ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس کے علاوہ ڈالر کی وجہ سے بھی اضافہ ہوا ہے۔  

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک  نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے حوالے سے کہا کہ بیرون ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس کے علاوہ ڈالر کی وجہ سے بھی اضافہ ہوا ہے۔  ان کاکہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت روپے کے قدر اور  مقابلے میں ڈالر کے ساتھ منسلک ہے۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ روس سے تیل کی شپنگ،انشورنس اورادائیگی کیسے ہوگی یہ مسائل حل ہوچکے ہیں۔ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت بڑھی اس سے فرق پڑا۔ان کاکہنا تھا کہ یہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے کہہ رہے تھے تعیناتی متنازع کردیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  تحریک انصاف کے دور میں نواز شریف کے نام اور تصویرپر پابندی تھی۔ نو مئی کے نتائج دیکھ لیے اب بھی یہ فساد دیکھ رہے ہیں۔ 

 ان کاکہنا تھا کہ  پاکستان میں معدنیاتی مٹی کی قیمت 6.1 ٹریلین ڈالر ہے، ملک بے شمار معدنیات سے مالا مال ہے، معدنیات کی مائننگ سے سب سے زیادہ فائدہ غریب عوام کو ہو گا۔اس معدنیاتی انقلاب کے لیے ہمارے 3 گول ہیں، روزگار، ترقی اور ایکسپورٹ۔

 ہم ان معدنیات پر فوکس کر رہے ہیں، گوادر میں انڈسٹریل زون بنائیں گے۔ معدنیاتی انقلاب سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا، بلوچستان میں معدنیات سے متعلق انڈسٹری لگائیں گے۔

مصنف کے بارے میں