عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے یوم عرفات اور عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 9 سے 12 ذی الحجہ تک ہوں گی۔سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کے علاوہ منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک طویل تعطیلات کا لطف اٹھائیں گے۔

امکان ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔