انسٹاگرام،ٹک ٹاک اور ٹویٹر سے  زیادہ کونسی ایپ مقبول ہورہی ہے؟

انسٹاگرام،ٹک ٹاک اور ٹویٹر سے  زیادہ کونسی ایپ مقبول ہورہی ہے؟

کیلیفورنیا:آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔یہ نئی انٹرنیٹ سروس پاکستان میں انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور ٹویٹر جیسے مقبول سوشل میڈیا نیٹ ورکس سے زیادہ استعمال کی جا رہی ہے۔

خیال رہے نومبر 2022 میں متعارف ہونے کے بعد سے کروڑوں افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کر چکے ہیں جبکہ اس کی مقبولیت کے بعد متعدد کمپنیوں نے اے آئی چیٹ بوٹس پر کام تیز کر دیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد نومبر 2022 سے جنوری 2023 کے اختتام پر یعنی 2 ماہ میں 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی تھی۔یہ وہ سنگ میل ہے جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور فیس بک سمیت کوئی بھی مقبول ایپ اتنے کم وقت میں حاصل نہیں کر سکی تھی۔

اس کے بعد اب تک کوئی اعداد و شمار تو سامنے نہیں آئے مگر صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہی ہوا ہوگا۔انٹرنیٹ سروسز اور ویب سائٹس کی رینکنگ کرنے والی سروس similarweb کی فہرست میں پاکستان میں مقبول ترین سائٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔


اس فہرست کے مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے مقبول ترین ویب سائٹس میں اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی) کی ویب سائٹ 7 ویں نمبر پر ہے۔یقیناً لوگ اس ویب سائٹ پر چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کے لیے ہی وزٹ کرتے ہوں گے۔اس کے مقابلے میں انسٹاگرام 8 ویں، ٹوئٹر 9 ویں جبکہ ٹک ٹاک 10 ویں نمبر پر ہے۔

مصنف کے بارے میں