Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ

 وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف، ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ دورہ یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔

دورے کے دوران، وزیراعظم یو اے ای کی قیادت سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، وزیراعظم کا یہ دورہ یو اے ای اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موجب بنے گا۔

دورے کے حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی روابط میں مزید بہتری آئے گی اور باہمی مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگی۔

ٹیگز: