Get Alerts

بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی عہدہ دے دیا گیا

 بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی عہدہ دے دیا گیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

یاد رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت برائے ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ (PMDU) کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اب انہیں وزارت خزانہ کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے، جس سے ان کے اختیارات اور کردار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: