Get Alerts

وسیم اکرم نے اپنے مجسمے پر تنقید کا جواب دے دیا

وسیم اکرم نے اپنے مجسمے پر تنقید کا جواب دے دیا

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حیدرآباد کے نیاز سٹیڈیم میں نصب اپنے مجسمے پر آئے تنقیدی ردعمل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کی تصویر کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔ انہوں نے لکھا کہ نیاز اسٹیڈیم میں میرے مجسمے کے حوالے سے کافی باتیں ہو رہی ہیں، لیکن ان کا خیال ہے کہ آئیڈیا کی اہمیت زیادہ ہے۔

وسیم اکرم نے مجسمہ بنانے والے فنکاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کام میں جتنے لوگ شامل تھے، انہیں مکمل کریڈٹ ملنا چاہیے۔

واضح رہے کہ نیاز سٹیڈیم میں حال ہی میں نصب ہونے والے اس مجسمے کو کرکٹ شائقین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹیگز: