Get Alerts

احمد آباد میں مسافر طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوگیا

 احمد آباد میں مسافر طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوگیا

احمد آباد:بھارتی شہر احمد آباد میں بوئنگ کمپنی کا ایک مسافر طیارہ اُڑان بھرنے کے فوراًبعد حادثے کا شکار ہو کر رہائشی علاقے میں گر گیا۔ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر طیارے کے انجنوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔
سابق سینئر پائلٹ کیپٹن سوربھ بھٹناگر کے مطابق ابتدائی جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیک آف کے دوران ایک سے زائد پرندے طیارے سے ٹکرا گئے، جس سے دونوں انجن بند ہو گئے۔
پائلٹ کا کہنا تھا کہ طیارے کی پرواز میں کوئی تکنیکی خامی بظاہر نظر نہیں آتی، ٹیک آف معمول کے مطابق ہوا، تاہم انجن فیل ہونے کے بعد طیارہ مطلوبہ بلندی پر نہ جا سکا اور قریبی آبادی پر جا گرا۔
ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جائے حادثہ سے بلیک باکس، پرندوں کے باقیات، اور دیگر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں تاکہ حتمی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

ٹیگز: