Get Alerts

’ میرے اردگرد لاشیں پڑی تھیں‘ ،احمد آباد طیارہ حادثے میں  زندہ بچ جانے والے  کا بیان

’ میرے اردگرد لاشیں پڑی تھیں‘ ،احمد آباد طیارہ حادثے میں  زندہ بچ جانے والے  کا بیان

احمد آباد: بھارت کے شہر احمد آباد میں پیش آنے والے المناک فضائی حادثے میں 242 افراد کی ہلاکت کے باوجود ایک شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

 وشواش کمار رمیش کا تعلق برطانیہ سے بتایاجاتا ہے ۔ طیارے میں  ان کی سیٹ  11A تھی۔یہ طیارہ  رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ تمام 242 افراد میں سے صرف وشواش بچا۔


وشواش نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا "ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا اور طیارہ گر گیا۔ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا۔ جب میں اٹھا تو میرے اردگرد لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ طیارے کے ٹکڑے ہر طرف پڑے تھے ۔وشواش کو چھاتی، آنکھوں اور پاؤں میں چوٹیں آئی ہیں۔

ٹیگز: