Get Alerts

طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کا اپنے پیاروں کو خیریت بتانے کا انوکھا انداز

طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کا اپنے پیاروں کو خیریت بتانے کا انوکھا انداز

خاص لمحات یاد گار بنانے کیلئے   تصاویر یعنی سیلفی لینے کا رواج  دنیا بھر میں عام ہوچکا ہے، لیکن   طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے 

جوڑے نے اپنی سلیفی کے ذریعے خریت سے آگاہ کیا ۔ 

 غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعہ کو جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا تھا۔  حادثے میں ٹرک میں موجود 2 افراد ہلاک ہو گئے  تھے جبکہ طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ۔

 طیارہ حادثے کے 2 مسافروں نے اپنا فون رشتے داروں کو اپنی خیریت بتانے کے لیےنہیں بلکہ سیلفی لینے کے لیے نکالا جس پر انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی تصویر میں حادثے میں تباہ ہونے والے جہاز کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
 
 
 
 

ٹیگز: