Get Alerts

سابق کرکٹر محمد یوسف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سابق کرکٹر محمد یوسف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار بیٹسمین محمد یوسف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے۔

محمد یوسف حالیہ دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیم مینجمنٹ میں بطور بیٹنگ کوچ شامل تھے، تاہم وہ بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز کا حصہ نہیں بنے۔ ذرائع کے مطابق، محمد یوسف نے نجی مصروفیات کی وجہ سے کوچنگ کے عہدے سے علیحدگی اختیار کی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں محمد یوسف قومی ٹیم کے سلیکشن پینل کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، جہاں سے انہوں نے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

ٹیگز: