Get Alerts

محسن نقوی کی سی ایم ایچ پشاور آمد، زخمی فوجی اور ایف سی اہلکاروں کی عیادت

محسن نقوی کی سی ایم ایچ پشاور آمد، زخمی فوجی اور ایف سی اہلکاروں کی عیادت

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا اور ان کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے جوانمردی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے اور ملک کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز: