Get Alerts

اپوزیشن کا بجٹ سیشن کے بائیکاٹ سے انکار، احتجاج کا عندیہ

اپوزیشن کا بجٹ سیشن کے بائیکاٹ سے انکار، احتجاج کا عندیہ

اسلام آباد: اپوزیشن نے بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات اور ان کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی، تاہم مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے ان کا مؤقف مسترد کر دیا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں تاکہ بجٹ سیشن کے دوران احتجاج میں شرکت کر سکیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے اندر اور باہر سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ٹیگز: