"باپ" نے بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا 

 

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی نے بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صدر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سردار عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔وفاقی بجٹ کل پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا جس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صدر بی اے پی عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کاحصہ نہیں بنے گی۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بی اے پی اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے، بی اے پی کے اراکین قومی اسمبلی و سینٹ کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے راکین اسمبلی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں