Get Alerts

وزیراعظم کا بجٹ سے قبل معاشی صورتحال پر اظہارِ خیال

وزیراعظم کا بجٹ سے قبل معاشی صورتحال پر اظہارِ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے چیلنجز کے باوجود بہتر وفاقی بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور معیشت بتدریج استحکام کی طرف جا رہی ہے۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، تاہم حکومتی اقدامات کے باعث مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پالیسی ریٹ بھی 22.5 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد تک آ چکا ہے، جبکہ معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا تیسرا وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے اور توقع ہے کہ یہ معیشت کی رفتار کو مزید بہتر کرے گا۔

وزیراعظم کے مطابق توانائی کے متبادل ذرائع، پانی کے ذخائر اور ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی سے چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا

ٹیگز: