اسلام آباد :وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے اہم مالی اہداف طے کر دیے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مجموعی بجٹ خسارہ 5 ہزار 226 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس کے باعث حکومت کو مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید قرضوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔
نمائندہ نیو نیوز اسلام آبادتو صیف عباسی کا کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو 5 ہزار 265 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا ہے، جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 336 ارب روپے رکھا گیا ہے۔حکومت نے ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن میں اضافے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور متعلقہ اداروں کو اہداف کے حصول کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
مالی حکمت عملی کے مطابق آئندہ بجٹ میں ریونیو بڑھانے اور بجٹ خسارے کو محدود رکھنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ مالی نظم و ضبط کو بھی مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔