Get Alerts

ایلون مسک کی دولت 1000 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخ کے پہلے ٹریلین ایئر بن گئے

ایلون مسک کی دولت 1000 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخ کے پہلے ٹریلین ایئر بن گئے

آسٹن:  خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کے شیئرز پہلی بار عوامی فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد ایلون مسک نے تاریخ میں پہلی بار ٹریلین ڈالر کلب میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) میں کمپنی کے شیئرز 135 ڈالر فی شیئر کے حساب سے فروخت ہوئے، جس کے بعد ایلون مسک کی مجموعی دولت ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اسپیس ایکس نے اس پیشکش کے ذریعے تقریباً 75 ارب ڈالر جمع کیے، جس کے بعد کمپنی کی مجموعی مارکیٹ ویلیو بڑھ کر 1.77 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی وقت کے مطابق جمعے کو مارکیٹ کھلنے کے بعد اسپیس ایکس کے شیئرز کی خرید و فروخت “SPCX” کے ٹکر کے تحت شروع ہوئی۔ تاہم ماہرین کے مطابق شیئرز کی قیمت میں کمی کی صورت میں ایلون مسک کی دولت میں بھی کمی آسکتی ہے اور وہ ٹریلین ڈالر کی حد سے نیچے جا سکتے ہیں۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق آئی پی او سے قبل ایلون مسک کی مجموعی مالیت تقریباً 813 ارب ڈالر تھی۔

ٹیگز: