اسلام آباد:وفاقی بجٹ 2026-27 میں حکومت نے سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے افراد کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
نمائندہ نیو نیوز اسلام آباد توصیف عباسی کاکہنا ہے کہ مجوزہ اقدامات کے مطابق یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز، فیس بک اور انسٹاگرام پر کام کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کی آمدن پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس کے تحت بینک اور مالیاتی ادارے ادائیگی کے وقت یہ ٹیکس خود کاٹیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپانسرشپ، آن لائن مونیٹائزیشن اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن بھی ٹیکس کے دائرہ کار میں آنے کا امکان ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کو دستاویزی بنانا اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے۔
اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو ہزاروں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور آن لائن کریئیٹرز اس سے متاثر ہوں گے، جنہیں اپنی ڈیجیٹل آمدن پر باقاعدہ ٹیکس دینا ہوگا۔