وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے منع کردیا

وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے منع کردیا
سورس: File photo

اسلام آباد، وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مہنگائی میں کمی سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا  ‏کہ آئندہ چندماہ تک گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیاجائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراخسروبختیار، حفیظ شیخ، حماداظہر، فخرامام، عمرایوب، اسدعمر، ندیم بابر، ‏وقار مسعود، تابش گوہر، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس مو قع پر  آٹا، چینی و دیگر اشیائےضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کاجائزہ لیا گیا جب کہ بنیادی ‏اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانےکےحوالےسےاقدامات پرغور کیا گیا ۔

  وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں تاکید کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں طلب ورسد پر خصوصی توجہ رکھی جائےا ور عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کی جائے ۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کی بڑی وجہ  پٹرول ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ قراردیا گیا جس پر وزیراعظم نے چند ماہ کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے روک  دیا ۔