حسن اور حسین نواز وطن واپس پہنچ گئے

حسن اور حسین نواز وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ حسن نواز اور حسین نواز تقریبا 7 سال کے بعد وطن پہنچے ہیں۔

انہیں ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں جاتی امرا پہنچایا گیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جاتی امرا میں دونوں کا استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں سے ملاقات کی۔ دونوں بھائیوں نے اپنی والدہ کلثوم بیگم کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔

مصنف کے بارے میں