بھارتی فضائیہ کا لڑاکا فوجی طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا فوجی طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی:بھارتی فضائیہ کا لڑاکا فوجی طیارہ گر کر تباہ  ہوگیا۔  بھارتی ریاست راجستھان میں معمول کی مشقوں کے دوران انڈین ایئرفورس کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ 25 سال میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے تیجس طیارہ راجستھان کے علاقے پھوکراں میں بھارتی فوج کی جاری ”بھارت شکتی“ مشقوں کے دوران پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

طیارے کے زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے لڑاکا طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے طیارے سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی۔تیجس طیارہ رہائشی علاقے میں گرا تاہم حادثے کی جگہ کوئی فرد موجود نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارہ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں