Get Alerts

ایران کے حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ،رپورٹ

ایران کے حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ،رپورٹ

واشنگٹن : نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اتحادی اہداف پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن سے متعدد امریکی فوجی اڈے، فضائی دفاعی نظام اور سفارتی مقامات متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 17 امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچا، جن میں 11 فوجی اڈے شامل ہیں۔ سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس، قطر کے العدید ایئربیس، کویت کے علی السالم ایئر بیس اور کیمپ بوہرنگ خاص طور پر نشانہ بنائے گئے۔

بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر کو بھی شدید نقصان پہنچا، جبکہ متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس اور جبل علی پورٹ بھی ایرانی حملوں میں متاثر ہوئے۔

ٹیگز: