Get Alerts

لبنان میں اسرائیلی حملوں سے 634 شہری ہلاک، 8 لاکھ سے زائد بے گھر

لبنان میں اسرائیلی حملوں سے 634 شہری ہلاک، 8 لاکھ سے زائد بے گھر

بیروت : لبنان میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں اور حزب اللہ کے جوابی کارروائیوں میں اب تک 634 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 91 بچے اور 47 خواتین شامل ہیں۔ 1500 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں اور سرکاری طور پر رجسٹرڈ بے گھر افراد کی تعداد 8 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 26 ہزار پناہ گاہوں میں ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیارے اور ڈرونز جنوبی اور مشرقی لبنان کے کئی قصبوں پر حملے کر رہے ہیں، جن میں بیت یاحون، کونین، قبریخا، طیر حرفا، مجدل زون، کفرا اور یاطر شامل ہیں۔ کچھ علاقوں میں مقامی رہائشیوں کو فوری انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب حزب اللہ نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ہلاک ہونے کے بعد اسرائیل پر راکٹ داغے۔ اس کے جواب میں اسرائیل لبنان میں فضائی حملے اور زمینی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگز: