کراچی : مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی دکھائی دے رہے ہیں اور آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں رہی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,000 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور یہ ایک لاکھ 53 ہزار 503 پوائنٹس پر آگیا۔ پچھلے کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 318 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 55 ہزار 858 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔