کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 231 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 695 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث بیشتر شعبوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں بینچ مارک انڈیکس منفی زون میں چلا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران سرمایہ کاروں کے رجحان اور معاشی عوامل کے باعث مارکیٹ کی سمت میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔