کراچی: پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 351 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مختلف شعبوں میں خریداری کے رجحان نے انڈیکس کو مثبت زون میں رکھا، جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں مزید بہتری کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔