کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ایک بار پھر تیزی دیکھنے کو ملی۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 817 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1291 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 62 ہزار 226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔