کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور آج کے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 147 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ یہ اضافہ 1900 سے زائد پوائنٹس کے ساتھ ہوا، جس نے مارکیٹ میں مثبت رجحان کو تقویت دی۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 313 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 183 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ آج کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔