Get Alerts

واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب

واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب

واشنگٹن : امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک متنازعہ مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ فلم "ٹائی ٹائٹینک" کے مشہور منظر کی طرز پر دکھایا گیا ہے۔

فنکارانہ گروپ ’The Secret Handshake‘ نے اس انسٹالیشن کا نام ’King of the World‘ رکھا ہے، جس میں ٹرمپ ایپسٹین کو تھامے ہوئے دکھائے گئے ہیں اور اطراف میں تصاویر اور طنزیہ پیغامات بھی لگائے گئے ہیں۔ یہ گروپ پہلے بھی ٹرمپ اور ایپسٹین کے تعلقات پر مبنی تنقیدی مجسمے لگا چکا ہے۔

یہ مجسمہ واشنگٹن کے نیشنل مال پر نصب کیا گیا ہے اور سیاسی، سماجی اور فنکارانہ حلقوں میں شدید بحث کا سبب بنا ہے۔ بعض لوگ اسے اظہار رائے کی آزادی کا مظہر سمجھتے ہیں، جبکہ کچھ اسے نامناسب اور متنازعہ قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: