Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ: اسلام آباد ہائی کورٹ کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ: اسلام آباد ہائی کورٹ کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔عدالتی احکامات کے مطابق تشکیل دیے جانے والے میڈیکل بورڈ میں ممتاز معالجین ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم شامل ہوں گے۔ یہ بورڈ بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کرے گا اور ان کی صحت کے حوالے سے اپنی ماہرانہ رائے قائم کرے گا۔
عدالت نے واضح کیا ہے کہ ہسپتال منتقلی کا حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔    میڈیکل بورڈ اپنا معائنہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر تجاویز اور سفارشات چیف کمشنر کو ارسال کرے گا۔    بورڈ کی ان سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ہی بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے طبی بنیادوں پر ماہرین کی رائے کو اہمیت دیتے ہوئے انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ وہ بورڈ کی رپورٹ کے مطابق قانون کے تحت اقدامات اٹھائے۔

ٹیگز: