اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بانی تحریک انصاف کو ہسپتال منتقل کرنے اور ان کی صحت کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق تمام ضروری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور صحت جیسے حساس معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اپنے بیٹوں سے فون پر بات چیت کرنے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
