Get Alerts

آپریشن غضب الحق: پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف بڑی کارروائی، سرحد پار پوسٹیں تباہ

آپریشن غضب الحق: پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف بڑی کارروائی، سرحد پار پوسٹیں تباہ

راولپنڈی : پاک افواج کی جانب سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری "آپریشن غضب الحق" میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر سے ملحقہ علاقوں میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ اس مؤثر کارروائی کے نتیجے میں     افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
    فتنہ الخوارج اور ان کے حامیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق، افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی اور جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے انتہائی طاقتور اور فیصلہ کن جواب دیا جا رہا ہے۔
آپریشن غضب الحق کا مقصد خطے میں استحکام لانا اور فتنہ الخوارج جیسے دہشت گرد گروہوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: