Get Alerts

وزیراعظم کی سجن جندل سے ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ نہیں: مریم اورنگزیب

وزیراعظم کی سجن جندل سے ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ نہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مری میں ملاقات ذاتی حیثیت میں تھی یا بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ حکومتی وضاحت آ گئی ہے۔ اطلاعات کی وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ بھارتی صنعتکار سجن جندل کی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ نہیں۔ بھارتی صنعتکار وزیراعظم کے دوست ہیں اور وہ مری میں ذاتی حیثیت میں ملے۔

انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کے دعوے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات میں سجن جندل کی ملاقات سے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

یاد رہے جمعرات کے روز برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نے سجن جندل سے ملاقات سے متعلق عسکری قیادت کو اعتماد میں لیا ہے۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کو بتایا کہ سجن جندل سے ان کی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ فوجی قیادت نے اس سلسلے میں اپنے افسروں کو اعتماد میں لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: