Get Alerts

ترک فوجی اہلکاروں کو سیاسی پناہ دینے کے فیصلے پر ترکی کی جرمنی پر تنقید

 ترک فوجی اہلکاروں کو سیاسی پناہ دینے کے فیصلے پر ترکی کی جرمنی پر تنقید

انقرہ:  ترکی کی حکومت نے ترک فوجی اہلکاروں کو سیاسی پناہ دینے کے فیصلے پر جرمنی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ترک فوج کے کچھ سابق اہلکاروں کے درخواستوں کا مثبت جواب دیا گیا ہے۔ بیان میں جرمنی کی حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی گئی ہے ۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق یہ افراد فتح اللہ گولن کی تحریک سے وابستہ ہیں۔ واضح رہے کہ اسی ہفتے کے آغاز میں یہ خبر منظر عام آئی تھی کہ سفارتی دستاویزات کے حامل کئی ترک شہریوں نے جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کر لی ہے۔