کاروں کی فروخت میں3731 یونٹس کااضافہ ہوا

 کاروں کی فروخت میں3731 یونٹس کااضافہ ہوا

اسلام آباد : رواں مالی سال 2016-17ءکے دوران کاروں کی فروخت میں تین ہزار 731 یونٹس کااضافہ ہواہے اور مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران ایک لاکھ 55ہزار 960کاریں فروخت کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کاروں کی فروخت کا حجم ایک لاکھ 52 ہزار 229 یونٹس ریکارڈ کیاگیا تھا۔

پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ہنڈا سوک اور سٹی کی فروخت بالترتیب 31639 اور 21292 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ ٹویوٹا کرولا کی فروخت کاحجم 48203 یونٹس سے 45447 یونٹس تک کم ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق سوزوکی موٹرز کی تیار کردہ مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

پاما کے اعداد وشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کے دوران ٹریکٹروں کی فروخت میں 69فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے جس کا بنیادی سبب سیلزٹیکس کی شرح میں کی جانے والی کمی ہے ۔

مصنف کے بارے میں