پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 104 شہری جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 104 شہری جاں بحق

لاہور: پاکستان میں کورونا وئرس کے مہلک وار جاری ہیں، گزشتہ روز اس مرض میں مبتلا مزید 104 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اموات میں حالیہ اضافے پاکستان میں مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 210 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 38 ہزار 616 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 869 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.42 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 426 ہو گئی ہے۔