پاکستان کیلئے نئے امریکی سفیر کی تعیناتی ،شیڈول سامنے آگیا 

پاکستان کیلئے نئے امریکی سفیر کی تعیناتی ،شیڈول سامنے آگیا 

اسلام آباد:پاکستان کیلئے نئے امریکی سفیر کی تعیناتی سامنے آگئی جس میں شیڈول کے مطابق نامزد نئے امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم 23 مئی کوپاکستان پہنچیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2018 میں امریکہ نے پال جونز کو نظام الامور جن کے بعد انجیلا ایگلر بطور ناظم الامور تعینات ہوئیں، امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم چار برس بعد اسلام آباد میں بطور امریکی سفیر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ڈونلڈ بلوم کو صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال اکتوبر میں پاکستان کے لیے سفیر تعینات کیا تھا۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹ نے رواں برس مارچ میں ڈونلڈ بلوم کی بطور سفارت کار پاکستان تقرری کی توثیق کی،ڈونلڈ بلوم مشرق وسطی کے امور کے ماہر سینئرسفارت کار ہیں۔

امریکی سفیر ایک کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں جو کہ کابل میں بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں،ڈونلڈ بلوم ایک ایسے وقت میں پاکستان پہنچ رہے ہیں جب سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی امریکہ پر پاکستان میں حکومت گرانے کی سازش کا الزام لگا رہی ہے،امریکی سفیر کی آمد سے پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔

نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا شیڈول تیار کر کیا گیا۔پاکستان کے لیے نامزد نئے امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم 23 مئی کو پاکستان پہنچ  جائینگے، سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے عمران خان کی حکومت کے دوران مکمل سفیر کی تعیناتی نہیں کی تھی۔