Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی : پاک بھارت جنگ بندی کے بعد خطے میں کشیدگی میں واضح کمی آنے پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھنے میں آئی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

اس غیر معمولی تیزی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا۔ سٹاک مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق 8.48 فیصد کی زبردست بہتری کے باعث 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 16 ہزار 650 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا، جس پر تجارتی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کی گئیں۔

ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد ٹریڈنگ دوبارہ بحال کر دی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا، جہاں انڈیکس 3647 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھی گئی، انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 31 پیسے سستا ہو کر 281.40 روپے پر آ گیا ہے۔

ٹیگز: