Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو پی اے سی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو پی اے سی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

اسلام آباد :  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنما جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا یہ پیغام ان کی بہن علیمہ خان کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا گیا، جس میں تحریری طور پر ہدایت دی گئی کہ جنید اکبر عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ جنید اکبر پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں پر مکمل توجہ دیں اور خیبرپختونخوا میں ہفتہ وار جلسے اور کنونشنز کا انعقاد کریں۔ اس فیصلے کے بعد پی اے سی کے چیئرمین کے طور پر عمر ایوب کا نام سامنے آ رہا ہے، جو ممکنہ طور پر اس عہدے کے نئے سربراہ ہوں گے۔

اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی ہدایت کے منتظر ہیں اور جب انہیں کہا جائے گا، وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔ دوسری جانب پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اس معاملے کو پی ٹی آئی کا "اندرونی معاملہ" قرار دیتے ہوئے کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

ٹیگز: