Get Alerts

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے  پارٹی کی  صوبائی صدارت واپس لے لی، جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کردیا

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے  پارٹی کی  صوبائی صدارت واپس لے لی، جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کردیا

پشاور:پاکستان تحریک انصاف  کے بانی عمران خان نے پارٹی کی صوبائی صدارت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک انصاف خیبرپختونخوا کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جنید اکبر آج عمران خان سے ملاقات کرنے والے اہم افراد میں شامل ہیں، اور ان کی تقرری کے بعد خیبرپختونخوا میں پارٹی کی قیادت میں نئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ٹیگز: