Get Alerts

شطرنج اسلامی اصولوں کے منافی، طالبان نے کھیل پر پابندی لگا دی

شطرنج اسلامی اصولوں کے منافی، طالبان نے کھیل پر پابندی لگا دی

کابل:طالبان حکومت نے افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر مذہبی بنیادوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ طالبان کی سپورٹس اتھارٹی نے شطرنج فیڈریشن کو باضابطہ طور پر معطل کر دیا ہے اور اس کھیل کو "اسلامی تعلیمات کے منافی" قرار دیا گیا ہے۔

پابندی کا انکشاف اس وقت ہوا جب کچھ کھلاڑیوں نے فیڈریشن کی سرگرمیوں اور وظائف کی بحالی کے لیے حکام سے رابطہ کیا۔ ان کھلاڑیوں کو بتایا گیا کہ شطرنج پر مذہبی اعتراضات کی بنا پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے قبل افغانستان میں شطرنج فیڈریشن مرد و خواتین دونوں سطح پر فعال تھی اور ملک بھر میں ٹورنامنٹس منعقد کیے جاتے تھے۔

ماضی میں مخلوط مارشل آرٹس سمیت دیگر کئی کھیلوں پر بھی مذہبی بنیادوں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ فیصلوں کا اختیار اب مکمل طور پر وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سپرد ہے۔

ٹیگز: