Get Alerts

مادام تسائو عجائب گھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمے کی تیاری

مادام تسائو عجائب گھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمے کی تیاری

ایک طرف جہاں مادام تساؤ میوزیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر تیزی سے کام جاری ہے

لندن کے مشہور میوزیم مادام تساؤ میں امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مومی مجسمہ بنانے کی تیاری شروع کردی گئی۔ ایک طرف جہاں مادام تساؤ میوزیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر تیزی سے کام جاری ہے، وہیں فرانس میں موجود میوزیم مسی گریون نے الیکشن کے نتائج آنے سے قبل ہی ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کا مجسمہ تیار کرنا شروع کردیا تھا۔

نتائج آنے کے بعد فرانس کے میوزیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کا صرف پتلا بننا شروع ہوا ہے جبکہ ہیلری کا مجسمہ تقریباً تیار ہوچکا ہے۔ میوزیم کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر یویس ڈیلہومیو نے کہا کہ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر کام شروع کردیا ہے اور یہ 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ لی فیگارو نامی اخبار کے مطابق ہیلری کلنٹن کا مجسمہ مستقبل کے لیے اس میوزیم کے ایک کونے میں سنبھال کر رکھ دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کا افتتاح اگلے سال 20 جنوری کو کیا جائے گا۔