Get Alerts

قاسم سوری کی آصف باجوہ سے ملاقات، ہاکی لیگ کرانے کی یقین دہانی

Qasim Khan Suri, Asif Bajwa, Pakistan Hockey league,
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: قاسم سوری نے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ سے ملاقات کی۔قاسم خان سوری نے نوجوان کھلاڑیوں اور پی ایچ ایف کو اپنی سپورٹ سے آگاہ کیا۔


اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایچ قاسم خان سوری کی مشکور ہے ۔ہمارے نوجوانوں کو پیغام گیا کہ پوری گورنمنٹ کھلاڑیوں کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہاکی کے مسائل سے ڈپٹی سپیکر کو آگاہ کیا ۔اور ڈپٹی سپیکر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔آصف باجوہ نے کہا کہ قاسم خان سوری ہماری ہر ممکن مدد کرینگے۔اور انہیں امید ہے ڈپٹی اسپیکر ہاکی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور یہ ہمارا فخر ہے۔آج پی ایچ ایف کے عہدیداران سے مل کر خوشی ہوئی ۔یہ تمام عہدیدار بغیر کسی معاوضے کے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جیسے کورونا وائرس ختم ہوگا ہاکی لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا  جس سے  قومی کھیل بحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز کی کمی ہے لیکن وفاقی حکومت پی ایچ ایف کو بھرپور سپورٹ کریگی۔ 

قاسم خان سوری نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل کی طرح لیگ کروائی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی طرز پر کرکٹ ہورہی ہے ایسے ہی ہاکی ہونی چاہیے۔ علاقائی طرز پر ہاکی ہوگی تو سپانسرز بھی آئینگے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ عمران خان صاحب نے ہاکی کی بحالی کے لئے پلان تیار کیا ہے۔ 

ٹیگز: