توہین الیکشن کمیشن ، عمران خان پرآج فرد جرم عائد کی جائے گی 

توہین الیکشن کمیشن ، عمران خان پرآج فرد جرم عائد کی جائے گی 

اسلام آباد : توہین الیکشن کمیشن وچیف کمشنر کیسز سماعت کےلئے مقرر کردیا گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔ 

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ اسد عمر،فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی کل ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن نے اسی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔