Get Alerts

27 ویں ترمیم : تکنیکی غلطیوں کےباعث قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ترمیم واپس سینیٹ جانے کا امکان

 27 ویں ترمیم : تکنیکی غلطیوں کےباعث قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ترمیم واپس سینیٹ جانے کا امکان

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہو گیا ہے، جس میں آج 27 ویں آئینی ترمیم کو مختلف ترامیم کے ساتھ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم میں کچھ تکنیکی غلطیاں رہ گئی تھیں، جنہیں قومی اسمبلی میں درست کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اس ترمیم کو دوبارہ سینیٹ میں بھیجا جائے گا، جہاں اسے دوبارہ منظور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، جس کے تحت ملک میں ایک آئینی عدالت قائم کی جائے گی جس میں تمام ہائیکورٹس کے ججز شامل ہوں گے۔ اس ترمیم کے مطابق، صدر پاکستان کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہو گا، اور آرمی چیف کا عہدہ ختم کر کے چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ تشکیل دیا جائے گا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا، جس پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے بحث کی۔ اس ترمیم پر مزید فیصلے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران متوقع ہیں۔

ٹیگز: