Get Alerts

قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اجلاس جاری

قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اجلاس جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے بحث و غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس میں ترمیم کی تحریک پیش کی، جس کے بعد آئینی ترامیم پر شق وار ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور جے یو آئی نے ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

ووٹنگ کے نتائج کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں 231 ارکان نے ووٹ دیا، جبکہ 4 ارکان نے مخالفت کی۔

بعد ازاں اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سید خورشید شاہ پارلیمنٹ پہنچے، جو ویل چیئر پر تھے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی بینچز پر 233 ارکان موجود ہیں، اور ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو 224 ارکان کی حمایت درکار تھی۔ خورشید شاہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد حکومت کے پاس 234 ووٹ ہوگئے، جس سے آئینی ترمیم کے منظور ہونے کا امکان مضبوط ہو گیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خدوخال پہلے ہی واضح کر دیے گئے تھے، اور چیف جسٹس پاکستان سے متعلق ترامیم میں کچھ ابہام تھا، تاہم چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ہی اپنی ذمہ داری جاری رکھیں گے۔

ٹیگز: