اگر یہ ملک نہ ہوتا تو آج کسی بینک میں ملازم ہوتا ، چیف جسٹس

اگر یہ ملک نہ ہوتا تو آج کسی بینک میں ملازم ہوتا ، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس میاں ثاقب نثا ر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں خیرات میں نہیں ملا، یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد ملا ، ملک جیسی نعمت نصیب والوں کو ملتی ہے۔ آج میں ایک استاد سے مخاطب ہوں ، جن کی معاشرے میں بڑی قدر ہے۔ 

تٖفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ملک نہ ہوتا تو آج ہم اتنےبڑے عہدوں پر نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک جیسی نعمت خوش نصیب لوگوں کو ملتی ہے، یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد ملا، ہمیں یہ ملک کسی خیرات میں نہیں  ملا تھا، 

انہوں نے کہا کہ 7 سال کی عمرسے سپریم کورٹ بار میں آنا جانا ہے، ایک جج کو ہمیشہ انصاف پر مبنی فیصلہ کرنا چاہیے، اگر جج اپنی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے تو فیصلوں میں تاخیر ہوگی، معاشرے میں عدلیہ کا اعلی مقام ہے۔