بھارت اور اسرائیل کا 30 سیکنڈز میں کرونا ٹیسٹ ڈیوائس تیار کرنے کا دعوی

بھارت اور اسرائیل کا 30 سیکنڈز میں کرونا ٹیسٹ ڈیوائس تیار کرنے کا دعوی

نئی دہلی :بھارت اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر کرونا کی وبا کی تشخیص کے لیے ایک ایسی ڈیوائس تیار کرنے کا دعوی کیا ہے جو صرف تیس سیکنڈز میں کرونا کی موجودگی کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسرائیلی اخبارکے مطابق انڈیا اور اسرائیل کے اشتراک سے تیار کی جانے والی یہ ڈیوائس آئندہ چند ایام میں بڑے پیمانے پر استعمال میں لائی جائے گی۔

یہ ڈیوائس نانو سینیٹ ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے تیار کی گئی ۔ یہ آلہ صرف 30 سیکنڈز میں کرونا کے مریض کا پتا چلانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا جس کی مدد سے دونوں ملکوں میں کرونا کے مریضوں کی تشخیص میں غیرمعمولی مدد ملے گی۔

اس ڈیوائس کے ابتدائی تجرباتی استعمال کے 85 فی صد کامیاب نتائج سامنے آئے ہیں۔بھارت میں اسرائیلی سفیر رون ملکا نے بتایا کہ آدھے منٹ میں کرونا کے مریضوں کی تصدیق کے لیے ڈیوائس کی تیاری اہم پیش رفت ہے۔

توقع ہے کہ چند ایام میں دونوں ممالک یہ ڈیوائس استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس نہ صرف اسرائیل اوربھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے خوش خبری ہے۔

دو سے تین ہفتوں کے اندر اندر اس ڈیوائس کو استعمال میں لایا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے پھیلنے کے بعد سے لیکر اب تک پوری دنیا میں یہ وبا پھیل چکی ہے ۔

اس وائرس کی روک تھا م کے لیے ادویات کی تیاری کے حوالے سے کئی ممالک دعویٰ کرتے آئے ہیں ۔ روس نے گزشتہ دنوں نے اس وائرس کے علاج کا دعویٰ کیا تھا ۔ 

تام اس کی تشخیص کے لیے پوری دنیا کے ممالک کئی طرٖح کی کٹس بنارہے ہیں ، جن کو مستقبل میں کارآمد قرار دیا جاسکتاہے ۔