اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں ،سیاسی اشرافیہ کے مفادات کیلئے ہے :وزیر اعظم عمران خان 

اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں ،سیاسی اشرافیہ کے مفادات کیلئے ہے :وزیر اعظم عمران خان 

اسلام آباد :وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس میں اپوزیشن سے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے ،سیاسی امور پر حکومتی رہنمائوں کے اجلاس میں اپوزیشن تحریک کے جلسے نہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں ،سیاسی اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہے ،حکومت اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں اور ریلیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،پرامن احتجاج اور جلسے کرنا اپوزیشن کا حق ہے  لیکن حکومت احتجا ج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی رہنمائوں کے اجلاس میں کہا کہ عوام کی سیاستدانوں کی کرپشن بچائو تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ،حکومتی ذرائع کے مطابق مریم نواز سمیت تمام رہنماؤں کو جلسے میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کے علاوہ انہیں کورونا وائرس ہدایات کو مد نظررکھنے کا بھی کہے گی،حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی ، اجلاس میں حکومتی پولیٹیکل کمیٹی نے صورتحال سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  پرامن احتجاج اور جلسے کرنا اپوزیشن کا حق ہے، لیکن احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں بلکہ سیاسی ایلیٹ کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہے، اپوزیشن حکومت پر دباو ڈال کر کرپشن کیسز سے چھٹکارا چاہتی ہے، عوام کو سیاستدانوں کی کرپشن بچاو تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں۔