سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل

سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل

کراچی : مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے بڑھ کرایک لاکھ16ہزار500روپے ہوگئی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں8 ڈالر کی کمی سے1923ڈالر ہوگئی تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے1لاکھ 16ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 257روپے کے اضافے سے99ہزار880روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے مستحکم رہی۔

دوسری طرف مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یورو کی قدر میں 80پیسے جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں50پیسے کی کمی ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید163.75روپے اور قیمت فروخت163.95روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.70روپے سے بڑھ کر1263.80روپے اور قیمت فروخت164روپے سے بڑھ کر164.10روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قیمت خرید80پیسے کی کمی سے192.30روپے سے گھٹ کر191.50روپے اور قیمت فروخت194.30روپے سے گھٹ کر193.50روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212روپے سے گھٹ کر211.50روپے اور قیمت فروخت214روپے سے گھٹ کر213.50روپے ہوگئی۔